حکومت نے دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز حکومت کے فیصلے کے تحت یہ پابندی پنجاب بھر میں نافذ العمل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون نہیں اڑایا جاسکے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روزکی توسیع کردی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی تاہم بعض معاملات میں استثنیٰ بھی دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے اعلامیے میں انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے ڈرون اڑانے پر پابندی میں 25 مئی تک توسیع کردی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








