مریم نواز کا بڑا اقدام:جدید ترین پنجاب فلم سٹی منصوبہ سامنے آ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں پچاس ایکڑ رقبے پر محیط ایک جدید پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد فلمی اور ڈیجیٹل میڈیا کی صنعت کو ازسرِنو متحرک کرنا اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے اس اقدام کو صوبے میں تخلیقی معیشت کے فروغ اور میڈیا شعبے کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس  کے تحت پچاس ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کی تعمیر ہوگی، جسے لاہور میں قائم ہونے والے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے اندر بنایا جائے گا۔

حکومتی سطح پر اس منصوبے کو جدید انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی سے آراستہ ایک ایسے مرکز کے طور پر تیار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے جو مقامی صنعت کو نئے مواقع فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق مجوزہ فلم سٹی کو ملک کا پہلا مکمل ’اینڈ ٹو اینڈ‘ میڈیا پروڈکشن مرکز بنایا جائے گا، جہاں فلم، ٹیلی ویژن، اینیمیشن اور ڈیجیٹل مواد کی تیاری کے لیے درکار تمام سہولیات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔ اس

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ اس منصوبے کی بدولت پاکستان کی فلمی صنعت کو جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ وسائل اور عالمی معیار کی سہولتوں تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے صنعت کی بحالی میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی وی ایف ایکس اور پوسٹ پروڈکشن جیسے مراحل کے لیے بیرون ملک خدمات حاصل کرنے کی ضرورت کم ہو جائے گی اور مقامی سطح پر ہی اعلیٰ معیار کی سہولیات میسر آئیں گی۔

فلم سٹی کے اندر جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیجز اور پوسٹ پروڈکشن لیبارٹریاں قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جبکہ شوٹنگ کے لیے مختلف نوعیت کے سیٹس، مکمل پیداواری سہولیات اور ایک مرکزی جھیل بھی اس منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ مزید برآں بین الاقوامی سطح کے پروگرامز، تقریبات اور ایوارڈ شوز کے انعقاد کیلئے جدید کنونشن ہالز کی تعمیر بھی تجویز کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کا ماننا ہے کہ اس منصوبے میں میڈیا ٹریڈ ہب کے ساتھ فلم اور میوزک اسکول کے قیام کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد نئی نسل کو تربیت فراہم کرنا اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ان تعلیمی و تربیتی مراکز کے ذریعے صنعت کے لیے پیشہ ور افراد کی تیاری کو فروغ ملے گا۔

مریم نواز  کے مطابق پنجاب فلم سٹی کے قیام سے ہزاروں افراد کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ اینیمیشن، گیمنگ اور ڈیجیٹل میڈیا جیسے ابھرتے ہوئے شعبے بھی اس منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے اور مجموعی طور پر تخلیقی صنعت کی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔

Related Posts