پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے خلاف آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ویمن اسکواڈ میں مومنہ ریاست ڈیبیو کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی جبکہ مومنہ ریاست کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ زمبابوے کی ویمن ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے 29اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔
دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 4مئی سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی ویمن اسکواڈ مہمان ٹیم کے خلاف سنسنی خیز ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے پر عزم ہے۔
خیال رہے کہ زمبابوے اور پاکستان کی ویمن ٹیموں کے مابین 3 میچز پر مبنی ون ڈے سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔ ون ڈے سیریز کے علاوہ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کے مقابلے بھی ہوں گے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔
پی سی بی حکام کے مطابق یہ سیریز خواتین کرکٹ کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں بہتر کارکردگی کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








