سندھ کے شہر سکھر میں پیٹرول پمپ مالک سے دن دہاڑے ڈکیتی ہوئی ہے، ملزمان 60 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے اور ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق سکھر مین ملزمان نے پیٹرول پمپ مالک کو 60 کروڑ سے محروم کیا اور ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پیٹرول پمپ مالک سمیت 2افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس حرکت میں آگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پیٹرول پمپ مالک سے لوٹ مار کی۔ پولیس کے مطابق پیٹرول پمپ مالک کی شناخت نیاز بگٹی اور فائرنگ سے زخمی دوسرے شخص کی شناخت وارث میمن کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سکھر کے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود سٹی پوائنٹ بائی پاس پر پیش آیا۔ زخمیوں کو نجی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








