امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا بلکہ فائنل ڈیل کیلئے دونوں ممالک میں بیک ڈور سفارتی کاوشیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ذریعے ایران کی جانب سے امریکا کو بھیجی تجاویز پر غور و خوض کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ایرانی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعے پر قومی سلامتی مشیر بھی موجود تھے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ٹرمپ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ایرانی تجاویز مکمل طور پر مسترد کرنے سے گریز کیا ہے تاہم ایٹمی معاملات کو ابتدائی مذاکرات کا حصہ نہ بنانے پر ناخوش ہیں۔
میڈیا کے دعوے کے مطابق سفارتی کاوشوں میں مرحلہ وار مذاکرات کو آگے بڑھانے کی حکمتِ عملی کو اپنایا گیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے متعلق ایران کی تجاویز پر گفتگو ہوئی۔ امریکا ایسا معاہدہ چاہتا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








