اپنا نام زمین پر لکھوائیں، ناسا نے نئی سہولت دے کر حیران کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ناسا
(فوٹو: آج نیوز)

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے ارتھ ڈے 2026 کے موقع پر زمین اور خلا سے متعلق سائنس کو عام لوگوںکیلئے زیادہ دلچسپ بنانے کی غرض سے عوام کو زمین پر موجود اپنا نام تلاش کرنے کی سہولت دے دی۔ اپنا نام زمین پر لکھوانے کے خواہش مند افراد نے ویب سائٹ پر رش لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کے اس اقدام کا مقصد سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو عوامی سطح پر قابلِ فہم اور پرکشش بنانا ہے۔ اس پروگرام کو “یور نیم ان لینڈسیٹ” کا نام دیا گیا ہے جس میں زمین کی سیٹلائٹ تصاویر میں ایسے قدرتی مناظر تلاش کیے جاتے ہیں جو حروف تہجی سے مشابہت رکھتے ہیں۔

ناسا کی دی گئی سہولت کے تحت پہاڑ، دریا اور ساحلی ساختیں مل کر انسانی ناموں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں اور ایک حیرت انگیز بصری تجربہ فراہم کرتی ہیں۔اس ٹول کو استعمال کرنا نہایت آسان رکھا گیا ہے۔ صارف ناسا کی ویب سائٹ پر مخصوص صفحہ کھول کر اپنا نام درج کرتا ہے اور نتیجہ سامنے آجاتا ہے۔

ویب سائٹ کا نظام خودکار طور پر متعلقہ تصاویر تلاش کرتا ہے اور مختلف حروف سے ملتے جلتے مناظر کو جوڑ کر مکمل نام کی صورت میں پیش کرتا ہے، ساتھ ہی مقام کی معلومات بھی دیتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 72 تصاویر پر مشتمل ایک خصوصی گیلری بھی تیار کی گئی ہے جو مختلف حروف کی نمائندگی کرتی ہے۔

دراصل یہ تصاویر دنیا کے مختلف خطوں سے لی گئی ہیں اور زمین کی قدرتی تنوع کو نمایاں کرتی ہیں۔ یہ مجموعہ زمین کے جغرافیائی حسن اور بدلتی ہوئی ساخت کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ ناسا کا یہ اقدام ارتھ ڈے کے پیغام کو مزید مؤثر بناتا ہے اور لوگوں میں زمین کے تحفظ کا شعور پیدا کرتا ہے۔

Related Posts