سفاک ملزمان 12 سالہ بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کرڈالی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

لاہور میں کاہنہ کے علاقے میں 2 افراد نے 12 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان عدنان اور عمران نے 12 سالہ حسنین کو ورغلا کر مہلنوال کے علاقے میں موجود کھیتوں میں لے گئے جہاں ملزمان نے بچے کو زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

بعد ازاں ملزمان بچے کو گھر کے قریب چھوڑ کو فرار ہوگئے، پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Related Posts