کرنسی مارکیٹ الرٹ! ڈالر مستحکم، یورو اور پاؤنڈ میں تبدیلی؛ مکمل تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی اوپن مارکیٹ میں آج غیر ملکی کرنسیوں کے نئے نرخ جاری کر دیے گئے ہیں جس میں امریکی ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.20 روپے میں خریدا جبکہ 279.85 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ یورو 326.16 روپے سے بڑھ کر 331.25 روپے تک پہنچ گیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 376.88 روپے سے 382.25 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

خلیجی کرنسیوں میں بھی معمولی تبدیلی دیکھی گئی سعودی ریال 74.40 سے 75.40 روپے جبکہ یو اے ای درہم 76.05 سے 77.05 روپے میں دستیاب ہے۔

دیگر کرنسیوں میں کینیڈین ڈالر 203.31 سے 206.85 روپے، آسٹریلین ڈالر 198.55 سے 202.90 روپے جبکہ چینی یوآن 39.25 سے 39.75 روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278.70 سے 279.20 روپے کے درمیان رہا جبکہ یورو 326.47 سے 327.05 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 377.11 سے 377.79 روپے میں لین دین ہوتا رہا۔

ماہرین کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں یہ اتار چڑھاؤ عالمی معاشی صورتحال اور مقامی طلب و رسد سے جڑا ہوا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Posts