جاپان میں ایک بار نے انوکھی سروس شروع کردی جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔
ایک چینی صارف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ حال ہی میں جاپان کے شہر اوساکا کی ایک نوکونوکوبار نے مبینہ طورپر ایک خصوصی سروس شروع کی ہے جس میں خاتون ویٹرس اپنے منہ میں ہی دودھ کا گھونٹ لاتی ہے اور پھر گاہک کی کافی میں ڈال دیتی ہے۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد عوامی سطح پر حفظان صحت کے معیارات اور کاروباری اخلاقیات سے متعلق تشویش پائی جارہی ہے۔
دوسری طرف tw.news.yahoo.com کے مطابق کچھ صارفین نے مشاہدہ کیا ہے کہ ملازمہ نے پہلے ہی مائیکروفون لگا رہا تھا جس سے شبہ ہوتا ہے کہ یہ محض پروموشنل ویڈیو ہے اور ایک اسٹنٹ ہوسکتا ہے لیکن اس سلسلے میں تصدیق ہونا باقی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون ملازم نے عجیب و غریب جواب دیا کہ “مجھے بھی لگتا ہے کہ یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے،”جس سے اس پورے واقعے میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے ہیں اور بحث کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے پر لبنانی نژاد آسٹریلوی اینکر پرسن ماریو نوفال نے طنز کیا کہ امریکہ میں بہت سی جگہوں پر ویٹرس کے ساتھ بد سلوکی کرکے یہ سروس مفت میں مل سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








