اندرون سندھ ٹنڈو آدم کی عدالت میں پیشی کے لئے لائے گئے 3 قیدی لاک اپ سے فرار ہو گئے۔
فرار ہونے والے ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ سے ٹنڈو آدم لایا گیا تھا، پولیس نے فرار ہونے والے 3 میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم زخمی حالت میں ملا، ٹانگ پر گولی کا نشان موجود ہے، فرار 2 ملزمان کی تلاش کے لیے ضلع بھر کی پولیس کو متحرک کر دیا گیا۔
ٹنڈوآدم پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا، حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








