ٹھیک ہوا یا غلط؟ اقرار الحسن سے الجھنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی کرنٹ

سابق اینکر پرسن اقرار الحسن پر فقرہ کسنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اقرار الحسن کی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکار سے الجھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

وائرل ویڈیو میں اقرار الحسن کو ایف آئی اے اہلکار سے تلخ لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ “ہمت تو کرو ناں یار، اگر خان کے فالور ہو تو تھوڑی سی دلیری تو دکھاؤ، مرد کے بچے بنو ناں، جو بات کی ہے مانو تو سہی۔”

اس پر ایف آئی اے اہلکار نے جواب دیا کہ “سر، آپ بحث کر رہے ہیں۔” جس پر اقرار الحسن نے کہا، “آپ بحث کر رہے ہیں، میرے ٹیکس کے پیسوں سے یونیفارم پہن کر کھڑے ہیں اور میرے خلاف بات کریں گے۔”

اہلکار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ “سر، میں اپنی ڈیوٹی کر رہا ہوں۔” تاہم اقرار الحسن نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ “آپ اپنی ڈیوٹی نہیں کر رہے تھے، آپ کو یہ اختیار کس نے دیا کہ یونیفارم میں امیگریشن کاؤنٹر پر کھڑے ہو کر کسی پر سیاسی تبصرہ کریں؟ آپ کو شرم نہیں آ رہی کہ اس بات پر آپ معافی مانگیں؟”

اہلکار کا کہنا تھا کہ “سر، میں نے آپ سے بات نہیں کی۔” جس پر اقرار الحسن نے جواب دیا کہ “آپ نے اپنے کولیگ سے بات کی ہے۔”

Related Posts