ہندوؤں کی مذہبی کتب پاکستان کے نصاب تعلیم میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

محکمہ تعلیم سندھ نے ہندو طلبہ کے لیے مذہبی تعلیم کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنادیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تیسری سے پانچویں جماعت تک ہندو مذہب کی 3 کتابیں نصاب میں شامل کی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم  سندھ کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال 27-2026 سے سرکاری اسکولوں میں ہندو طلبا کو مذہبی کتب پڑھائی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آئندہ سال کتابوں کی اشاعت کے لیے بجٹ مختص کرے گا۔

Related Posts