مرے پر سو دُرے، حکومت نے پٹرول مزید مہنگا کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6.51 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.39 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد  فی لیٹرپیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.39 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت  399 روپے 58 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے  نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے  ، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

قیمتوں میں اس اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

Related Posts