سری لنکن انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر ہوٹل کے باتھ روم کی ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق دونوں کھلاڑی کولمبو کے ایک ہوٹل میں اپنی ٹیم کے ساتھ مقیم تھے اور انہیں رواں ہفتے کے آغاز میں حراست میں لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ ہوٹل کے باتھ روم میں ان کی ویڈیو موبائل فون سے بنائی گئی۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کی گئی ہیں یا نہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں دونوں کرکٹرز کو پانچ لاکھ سری لنکن روپے کے ذاتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ انہیں دوبارہ 25 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی ڈسپلنری کارروائی نہیں کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








