خیبر پختونخوا میں ایڈز نے پنچے گاڑ لیے! مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں محکمہ صحت کے مطابق سال 2026 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 481 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے حکام نے اس بڑھتے ہوئے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ یہ اضافہ طبی ماہرین کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق حیات کے مطابق تازہ کیسز کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10,281 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سال 2025 میں یہ تعداد 9,800 تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کیسز میں مردوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جن کی تعداد 7,178 ہے جبکہ 2,381 خواتین اور 235 خواجہ سرا افراد بھی اس بیماری سے متاثر ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 15 سال سے کم عمر کے 487 بچے بھی اس مرض کا شکار ہیں جو صورتحال کی سنگینی کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔

صحت کے ماہرین نے اس بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگرچہ ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاہم بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوامی آگاہی اور احتیاطی تدابیر کو مزید موثر بنانا انتہائی ضروری ہے۔

Related Posts