ایسی گرمی جو پہلے کبھی نہیں پڑی! کراچی میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

Heatwave alert: Karachi temperatures to rise from May 25
FILE PHOTO

کراچی اور سندھ کے تمام بڑے شہر شدید گرمی کی لہر کی زد میں آنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں جہاں درجہ حرارت پہلے ہی معمول سے کافی اوپر جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق گرمی کی اصل شدت ابھی باقی ہے کیونکہ 2 مئی سے گرمی میں مزید اضافہ ہوگا اور اگلے 3 سے 5 دن اس لہر کا سب سے زیادہ سخت مرحلہ ہوں گے۔

دستیاب معلومات کے مطابق کراچی میں اصل درجہ حرارت 38 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے تاہم زیادہ نمی، یو وی انڈیکس اور کیپ انڈیکس کی وجہ سے محسوس ہونے والا درجہ حرارت 44 سے 50 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں یہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جا سکتا ہے۔

اگرچہ کراچی میں آج شام 4 سے 5 بجے کے بعد موسم میں معمولی بہتری اور گرمی کی شدت میں کچھ کمی متوقع ہے تاہم حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اندرونی علاقوں میں بھی شام اور رات کے اوقات میں ہلکی بہتری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جو ہواؤں کے اثرات کی وجہ سے ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار یا پیر سے ہواؤں کے رخ میں تبدیلی متوقع ہے جس کے بعد سمندری ہوائیں کم ہو جائیں گی اور شمالی سمت سے خشک ہوائیں چلنے لگیں گی جس سے موسم مزید خشک اور شدید ہو سکتا ہے۔ اس دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس صورتحال کو سنجیدگی سے لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں خصوصاً صبح 11 بجے سے دوپہر 4 بجے کے درمیان دھوپ سے بچیں۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں خواہ پیاس محسوس نہ بھی ہو اور کیفین یا الکحل سے پرہیز کریں۔

مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ بزرگ افراد بچوں اور پہلے سے بیمار افراد کا خاص خیال رکھا جائے۔ ٹھنڈک کے لیے گیلے کپڑے، پنکھے یا ائیر کنڈیشن کا استعمال کیا جائے اور ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں۔ ہیٹ اسٹروک کی علامات جیسے چکر آنا، متلی یا بے ہوشی کی صورت میں فوری طور پر سایہ یا طبی مدد حاصل کی جائے۔

Related Posts