شاہراہ فیصل پر ڈرائیونگ کے اصول بدل گئے! تفصیل جان لیں ورنہ نقصان ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کی مصروف ترین شاہراہوں میں شامل شاہراہ فیصل پر ٹریفک کے مسائل کم کرنے اور شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے حکام نے رفتار کی حد میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد ڈرائیورز کو نئی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے نظرِ ثانی شدہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہیوی ٹرانسپورٹ جیسے بسوں اور ٹرکوں کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے تاکہ بڑے حادثات کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

اسی نوٹیفکیشن میں کاروں اور موٹر سائیکلوں کے لیے رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھا دی گئی ہے جو پہلے سے مختلف ہے۔ ٹریفک حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان حدود کا خیال رکھیں تاکہ نہ صرف حادثات سے بچا جا سکے بلکہ جرمانوں سے بھی محفوظ رہا جا سکے۔

واضح رہے کہ نومبر گزشتہ سال کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر اہم سڑکوں پر رفتار کی حد مقرر کی گئی تھی۔ اس وقت شاہراہ فیصل پر ہلکی گاڑیوں یعنی کار اور جیپ کیلئے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہیوی ٹریفک کے لیے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد نافذ تھی اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے بھی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی تھی۔

Related Posts