پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے جس سے مقامی مارکیٹ میں خریداروں کو معمولی ریلیف ملا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن رپورٹس کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے پر آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 172 روپے سستا ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن رپورٹس کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 193 روپے بڑھ کر 8014 روپے ہوگئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، جبکہ مقامی سطح پر طلب اور رسد میں تبدیلیاں سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں جس کے باعث حالیہ کمی سامنے آئی ہے۔
سونا صدیوں سے دولت اور خوشحالی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ زیورات کے علاوہ یہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی اہم حیثیت رکھتا ہے خاص طور پر معاشی غیر یقینی صورتحال، سیاسی کشیدگی اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے دوران سرمایہ کار اسے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








