لاہور میں مبینہ طور پر پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے تاہم اس حوالے سے تاحال پولیس یا کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
وویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک شخص نے ایک خاتون کا تعاقب کیا جب وہ ایک گلی سے گزر رہی تھیں۔ جیسے ہی خاتون ایک تنگ راستے میں داخل ہوئیں تو مبینہ طور پر اس شخص نے پیچھے سے انہیں پکڑ لیا اور نامناسب حرکات کی کوشش کی۔
بتایا جاتا ہے کہ خاتون نے موقع پر ہی مدد کے لیے چیخ و پکار کی جس پر وہ شخص انہیں چھوڑ کر فوری طور پر وہاں سے فرار ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف اور بے چینی کی فضا پیدا ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ سارا منظر قریبی نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہو گیا ہے بعد ازاں خاتون نے پولیس سے رابطہ کر کے باقاعدہ شکایت درج کروا دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








