ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹریلر ڈرائیور نے ٹریلر کے نیچے سونے والے مزدوروں کو کچل کر قتل کردیا، دونوں مزدوروں کے جاں بحق ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ٹریلرکے نیچے آکر2 افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ویڈیو نے عوام کے دل دہلا دئیے۔ آج سے 2 روز قبل لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ٹرالر تلے دو افراد کے کچلے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
کراچی: لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ٹریلر کے نیچے آکر دو افراد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ#ARYNews pic.twitter.com/a8KAbJsW7j
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) May 2, 2026
حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ارشد اور 30 سالہ ضمیر کے ناموں سے ہوئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہ دونوں مزدور گرمی سے بچنے کے لیے ٹریلر کے نیچے لیٹ جاتے ہیں اور ان کی آنکھ لگ جاتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور نے لاعلمی کے باعث ٹریلر چلا دیا جس کے باعث دونوں محنت کش مزدور ٹریلر کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔کچھ فاصلے پر جانے کے بعد ٹرالر کلینر نے بھاگ کر ڈرائیور کو حادثے سے آگاہ کیا تھا۔
بعد ازاں ٹرالر کلینر بھی ٹرالر میں سوار ہو جاتا ہے جس کے عبد دونوں ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا تاہم فرار ٹریلر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








