بھارت کے مسلمان کامیڈین منور فاروقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

تازہ ترین

تازہ ترین

منور فاروقی
(فوٹو: ٹائمز آف انڈیا)

مشہورومعروف بھارتی انفلوئنسر اور مسلمان کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ بگ باس 17 کے فاتح خوبصورت سی بچی کے والد بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے منور فاروقی اور اہلیہ مہزبین کوٹ والا کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کردی۔ منور فاروقی نے سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری خود بھی سنائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Munawar Faruqui (@munawar.faruqui)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ منور فاروقی کامیڈی کے ساتھ ساتھ روسٹ کیلئے بھی جانے جاتے ہیں جو کامیڈی کی ایک ایسی قسم ہے جس کے تحت کامیڈین اپنے کسی مہمان یا کسی مشہور شخصیت کو ہدف بنا کر مزاحیہ انداز میں تنقید کرتے ہیں۔

مداحوں کے ساتھ بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے منور فاروقی نے کہا کہ گھر میں برکت آئی ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا، اور مداحوں سے درخواست کی کہ نومولود بچی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ منور فاروقی اور میک اپ آرٹسٹ مہزبین کوٹ والا کی شادی 2024 میں ہوئی تھی، اس سے قبل ان کی شادی جیسمین سے ہوئی جن سے ان کے ایک بیٹے کا نام میکائل ہے جبکہ مہزبین بھی پہلی شادی سے ایک بیٹی سمیرا کی ماں ہیں۔

Related Posts