پی ایس ایل فائنل سے پہلے شاندار تقریب، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل
(فوٹو: پاکستان ٹوڈے)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل کی تیاریاں جاری ہیں، اور اتوار کو بڑے مقابلے سے قبل ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل سے قبل ہونے والی تقریب میں نامور فنکاروں کی پرفارمنسز شامل ہوں گی، جن میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کے علاوہ علی عظمت، عارف لوہار اور صابری سسٹرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ تقریب کو مزید دلکش بنانے کے لیے آتش بازی کا دیدہ زیب مظاہرہ بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Moiz Steel (@moizsteel)

اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فائنل کے انتظامی امور کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر، پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مختلف ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران فائنل سے قبل ہونے والی رنگا رنگ اختتامی تقریب کے خدوخال کو حتمی شکل دے دی گئی، جبکہ چیئرمین پی سی بی نے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ محسن نقوی نے اس موقع پر زور دیا کہ میگا ایونٹ کیلئے ہر پہلو سے اعلیٰ معیار کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور تماشائیوں کی سہولت کو خاص اہمیت دی جائے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے مداحوں اور شائقین کرکٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اختتامی تقریب سے بھرپور لطف اٹھانے کے لیے شام 6 بجے تک اسٹیڈیم میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

Related Posts