پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے انعامی رقوم کی تفصیل باقاعدہ طور پر جاری کر دی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کے لیے 5 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ فائنل میں شکست کھانے والی رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔
مزید یہ کہ لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فاتح ٹیم کو اضافی طور پر مزید 5 لاکھ ڈالر بطور خصوصی انعام بھی فراہم کیے جائیں گے۔اسی طرح رنر اپ ٹیم کے لیے بھی 3 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم رکھی گئی ہے۔
اسی طرح بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ میں کردار ادا کرنے والی فرنچائز کو 2لاکھ ڈالرز کا انعام دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوار کو پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل کی تیاریاں پہلے ہی جاری ہیں اور اتوار کو بڑے مقابلے سے قبل ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں گے۔
پی ایس ایل کے فائنل سے قبل ہونے والی تقریب میں نامور فنکاروں کی پرفارمنسز شامل ہوں گی، جن میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کے علاوہ علی عظمت، عارف لوہار اور صابری سسٹرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ تقریب کو مزید دلکش بنانے کے لیے آتش بازی کا دیدہ زیب مظاہرہ بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








