کراچی: ڈیفنس فیز 5، خیابانِ شجاعت کے قریب بنگلے کا صفایا، مختلف علاقوں سے 5لاشیں برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

لاشیں
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں خیابانِ شجاعت کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے بنگلے کا صفایا کردیا جبکہ ایک اور واقعے میں شہر کے مختلف علاقوں سے 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ یہ لاشیں گارڈن، رنچھوڑ لائن، سہراب گوٹھ، نمائش اور قیوم آباد پل کے علاقوں سے ملیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کی لاشیں سڑک کے کنارے سے ملیں اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق پانچوں افراد جن کی لاشیں مختلف علاقوں سے برآمد ہوئیں، ان کی موت کی وجہ شدید گرمی بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس  کا کہنا ہے کہ خیابانِ شجاعت کے قریب بنگلے میں ڈکیتی ہوئی۔ موٹر سائیکل پر آنے والے 3 ڈاکو ایک تاجر کے بنگلے کا صفایا کرکے فرار ہوگئے۔ ڈاکو زیورات، نقد رقم، لائسنس یافتہ اسلحہ اور دیگر سازوسامان ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے۔ بیل بجائی تو ملازم نے دروازہ کھول دیا۔ ڈاکوؤں نے ملازمین اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر واردات کی۔ بنگلے کا دروازہ کھولنے والے سمیت دیگر ملازمین سے تفتیش جاری ہے۔

Related Posts