بحیرہ احمر: مسلح افراد کا تیل بردار بحری جہاز پر قبضہ، عملے کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

قبضہ
(فوٹو: آن لائن)

یمنی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک تیل بردار بحری جہاز پر قبضہ کر لیا ہے، اور یہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے خلیج عدن کے راستے صومالیہ کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔جہاز کے عملے کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ شبوا صوبے کے ساحلی علاقے کے قریب بحیرہ احمر میں موجود تیل بردار جہاز ایم/ٹی یوریکا کو مسلح افراد نے ہائی جیک کر لیا۔

حکام کے مطابق حملہ آور جہاز پر زبردستی سوار ہوئے، عملے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور جہاز کا مکمل اختیار حاصل کرنے کے بعد اسے خلیج عدن کی سمت موڑ دیا، جہاں سے وہ اب صومالیہ کی سمندری حدود کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ جدید نگرانی کے نظام اور ابتدائی معلومات کی بنیاد پر جہاز کی موجودہ لوکیشن معلوم کر لی گئی ہے اور اس کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جا رہی ہے۔

حکام نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد کارروائی شروع کر دی گئی ہے تاکہ جہاز کو واپس لانے، عملے کی حفاظت یقینی بنانے اور ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

Related Posts