کراچی میں 3 مئی کو کہاں اور کس وقت لوڈ شیڈنگ ہوگی؟ کے الیکٹرک کا شیڈول جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

لوڈ شیڈنگ
(فوٹو: آن لائن)

 

کے الیکٹرک نے 3 مئی 2026 کو کراچی میں لوڈشیڈنگ کے اوقاتِ کار کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت شہر کے 2129 فیڈرز میں سے 11 فیڈرز ٹرانسفارمر کی دیکھ بھال اور مرمت کے کام کے باعث متاثر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ مختلف مقامات پر صبح 8:59 سے شام 6:00 بجے تک کی جائے گی۔ اس دوران متاثرہ علاقوں میں عارضی طور پر برقی رو میں تعطل کا خدشہ ہے۔

مقامی رہائشیوں کو مقام اور مرمتی کام کی نوعیت کے مطابق کم از کم 5 گھنٹے سے لے کر زیادہ سے زیادہ 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کے الیکٹرک کے صارفین فیڈرز کے نام اور بجلی بندش کے دورانیے کی تفصیل یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

ایوانِ صدر آر ایم یو، سی بی آر انکم ٹیکس بلڈنگ، دارالعلوم (اولڈ رسٹم آئس)، جاوید میٹل، خاص ٹریڈرز، لندن ٹینری اور پی ایس او فیڈرز کی بجلی صبح 8:59 سے شام 5:59 تک معطل رہے گی۔

ایشیا ٹیکسٹائل ملز، پلاٹینم فارما اور ریلوے مارشلنگ یارڈ فیڈرز میں صبح 9:59 سے شام 5:59 تک بجلی بند رہے گی جبکہ بلوچستان فاؤنڈری کو نسبتاً کم وقت کے لیے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا، جو دوپہر 11:59 سے 1:59 تک ہوگی۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ یہ لوڈشیڈنگ بجلی کے نظام کو  قابلِ اعتماد اور مستحکم بنانے کیلئے ضروری ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

Related Posts