مختلف شہروں میں آٹا غریبوں کی پہنچ سے دور، 20 کلو کے تھیلے کی قیمت کتنی بڑھ گئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

آٹا
(فوٹو: آن لائن)

آٹے کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو کے تھیلے پر 200 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جس کی مختلف وجوہات میں سپلائی چین میں رکاوٹیں، ممکنہ ذخیرہ اندوزی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں شامل ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران حیدرآباد اور لاڑکانہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا، سکھر میں 160 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرگودھا میں 190 روپے اضافہ دیکھا گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ملتان میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 133.33 روپے بڑھی، جبکہ کراچی اور خضدار میں یہ اضافہ 100 روپے تک ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح کوئٹہ میں قیمت 90 روپے، اسلام آباد میں 67 روپے، گوجرانوالہ میں 66 روپے اور راولپنڈی میں 40 روپے تک بڑھ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی سب سے زیادہ قیمت کراچی میں 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ لاہور میں سب سے کم قیمت تقریباً 1810 روپے ہے۔

دستاویز کے مطابق کوئٹہ میں قیمت 2450 روپے، حیدرآباد میں 2440 روپے، اسلام آباد میں 2373 روپے، پشاور میں 2350 روپے جبکہ بنوں اور خضدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 2300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مختلف شہروں میں آٹا غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگیا۔ راولپنڈی میں قیمت 2347 روپے، فیصل آباد میں 2250 روپے جبکہ سکھر اور لاڑکانہ میں یہ 2200 روپے تک پہنچ چکی ہے۔گوجرانوالہ، ملتان اور سیالکوٹ میں قیمت 2133 روپے، بہاولپور میں 2067 روپے جبکہ سرگودھا میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2000 روپے تک جا پہنچی۔

Related Posts