لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدر آباد کنگز مین کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت لیا۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ خرم شہزاد کی جگہ ناہید رانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل 11 کے فائنل میں اچھی کرکٹ کھیلیں۔
ٹاس کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ ہمیں لاہور میں ہمیشہ سپورٹ ملی ہے۔ تمااشائیوں کی موجودگی میں بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔
دوسری جانب حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بہت سنسنی خیز میچ میں فتح حاصل کی ہے۔ فائنل میچ جیتنے کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں۔
خیال رہے کہ فائنل میچ کے آغاز سے قبل پی ایس ایل 11 کی اختتامی تقریب میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور علی عظمت کے علاوہ صابری سسٹرز نے بھی آواز کا جادو جگایا۔ عوام کی بڑی تعداد نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ شائقین کرکٹ نے گلوکاروں کو کھل کر شاندار پرفارمنس پر داد دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








