لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کے دوران عاطف اسلم، آئمہ بیگ، صابری سسٹرز، عارف لوہار اور دیگر گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس دے کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران علی عظمت نے جوشِ جنوں اور عارف لوہار نے آ تینوں موج کراواں گا کر شائقین کرکٹ سے داد سمیٹی۔
آئمہ بیگ اور عاطف اسلم نے بھی پی ایس ایل 11 کا ترانہ گا کر شاندار پرفارمنس دی۔ اس موقعے پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کی۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کا فائنل میچ آج ہوگا، میچ کا وقت رنگا رنگ اختتامی تقریب کے باعث تبدیل کردیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ فائنل میچ 7 بجے کی بجائے 8 بجے شروع ہوگا جبکہ ساڑھے 7 بجے ٹاس ہوگا۔ اس سے قبل فائنل کیلئے ٹاس کا وقت ساڑھے 6 بجے جبکہ میچ کا آغاز 7 بجے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








