دودھ کی قیمتوں میں تاریخی کمی؟ حکومت کا حیران کن منصوبہ سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے آئندہ وفاقی بجٹ کے لیے دودھ پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز پیش کی ہے۔

سفارش وزارتِ خزانہ کے ٹیکس پالیسی یونٹ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کو بھیج دی گئی ہے جس میں متبادل ٹیکس ذرائع اور مختلف منصوبوں جیسے دودھ کی پاسچرائزیشن اور سیف ملک سٹیز کے قیام کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پائیدار ترقیاتی پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) اور پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ بجٹ سے قبل مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

رانا تنویر حسین نے اس بات پر زور دیا کہ دودھ اور ڈیری مصنوعات کو عام صارفین کے لیے زیادہ سستا بنانا ضروری ہے تاکہ محفوظ اور معیاری غذائیت تک رسائی آسان ہو سکے ساتھ ہی کسانوں کی معاونت کے لیے ٹیکس نظام میں بہتری اور ڈیری سیکٹر میں بنیادی اصلاحات بھی ناگزیر ہیں۔

وزیر نے بتایا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر زرعی معیشت کا تقریباً 60 فیصد حصہ ہے جو ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے اور برآمدات میں اضافے کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ موجودہ ٹیکس پالیسیاں خاص طور پر ڈیری مصنوعات پر سیلز ٹیکس، پیداوار کی شرح پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔

Related Posts