لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ شہریوں کو جھانسہ دے کر آن لائن رابطہ کرتا اور بعد ازاں ملاقات کے بہانے بلا کر انہیں پھنسایا جاتا تھا۔ متاثرہ افراد کو حبسِ بے جا میں رکھ کر ان سے رقم کا مطالبہ کیا جاتا اور آن لائن مالی ہتھکنڈوں کے ذریعے پیسے ہتھیائے جاتے تھے۔
ایک حالیہ کیس میں متاثرہ شہری عاشق کو بھی اسی طریقے سے ہنی ٹریپ کا نشانہ بنایا گیا اور اس سے رقم وصول کی گئی۔
پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ذیشان، مدثر، سمیرا اور نورین کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ افراد کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق یہ گروہ منظم انداز میں شہریوں کو نشانہ بنا رہا تھا اور سوشل میڈیا کو رابطے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ شہریوں کو ایسے فراڈ اور ہنی ٹریپ کیسز سے محفوظ رکھا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








