ہالی ووڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز اور ان کے شوہر بینجی میڈن نے اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری دی ہے۔ جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام ناٹس میڈن رکھا ہے۔ دونوں 2015 سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اور اس سے قبل ان کے دو بچے بھی ہیں، چھ سالہ ریڈکس اور دو سالہ کارڈینل۔
بینجی میڈن جو Good Charlotte (گُڈ شارلٹ) کے گٹارسٹ ہیں نے انسٹاگرام پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اور کیمرون اپنے تیسرے بچے کی آمد پر نہایت خوش اور شکر گزار ہیں۔ دوسری جانب کیمرون ڈیاز نے بھی دل اور چمکتے ہوئے ایموجیز کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
ناٹس نام کا ایک خاص مطلب بھی بیان کیا گیا ہے جس کا مفہوم ملاح، رہنمائی کرنے والا یا سفر پر نکلنے والا ہے یعنی ایسا شخص جو نامعلوم راستوں سے خوفزدہ ہوئے بغیر آگے بڑھتا ہے۔
یہ کیمرون ڈیاز کا تیسرا بچہ ہے۔ اداکارہ نے تقریباً ایک دہائی تک فلمی دنیا سے وقفہ لے کر اپنی ذاتی زندگی اور خاندان پر توجہ دی۔ اب وہ دوبارہ اداکاری کی طرف لوٹ آئی ہیں اور حالیہ فلموں Back in Action (بیک اِن ایکشن) اور Outcome (آؤٹ کم) میں نظر آئی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








