قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے سفری اخراجات میں کمی لانے کے مقصد سے خصوصی رعایتی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والے مسافروں کی بڑی تعداد ریاض اور دمام کے روٹس استعمال کرتی ہے، اسی لیے یہ رعایت خاص طور پر ان پروازوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو مالی ریلیف فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ کم قیمت پر سفر کر سکیں۔ اس اسکیم کے تحت مسافروں کو ٹکٹوں کی قیمتوں میں واضح کمی کا فائدہ حاصل ہوگا، جس سے خاص طور پر مزدور طبقہ اور اوورسیز پاکستانی مستفید ہوں گے۔
پی آئی اے کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی سفر کے اخراجات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اور مسافر سستی پروازوں کے متبادل تلاش کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








