حکومت کا اچانک سخت کارروائیوں کا اعلان، موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے خطرے کی گھنٹی

تازہ ترین

تازہ ترین

بائیک والوں کی شامت آئی ہوئی ہے
علامتی فوٹو

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حکومت خیبر پختونخوا نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ کے مطابق تمام ایسے مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ صوبے بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیاں اب کارروائی کی زد میں آئیں گی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو فوری طور پر محکمہ ایکسائز میں رجسٹرڈ کروائیں اور واجب الادا ٹوکن ٹیکس بروقت ادا کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے، گاڑی ضبطگی اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ قانون پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Related Posts