بجلی مہنگی ہوگی یا نہیں؟ ارکان اسمبلی کا سوال مگر وزیر خزانہ جواب دینے سے گریزاں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق سوالات پر کوئی واضح موقف دینے سے گریز کیا۔

اجلاس کے دوران اراکین نے وزیر خزانہ سے پوچھا کہ کیا حکومت کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈیز ختم کی جا رہی ہیں۔

اس پر محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ توانائی کے وزیر اویس لغاری اور وزیرِاعظم اس معاملے پر مسلسل کام کر رہے ہیں جبکہ بجلی کی سبسڈی سے متعلق مزید مشاورت آئندہ دنوں میں جاری رہے گی۔

کمیٹی کے اراکین نے یہ بھی سوال کیا کہ مستقبل میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی یا بڑھیں گی تاہم وزیر خزانہ نے اس سوال کا براہ راست جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے پر وہ کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل منعقد ہوگا۔

ان کے مطابق پاکستان نے تمام مقررہ اہداف حاصل کر لیے ہیں تاہم قرض پروگرام کی منظوری کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف بورڈ کرے گا۔

Related Posts