کے الیکٹرک نے 9 مئی 2026 کے لیے مینٹیننس شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد فیڈرز پر بجلی عارضی طور پر بند رہے گی۔ یہ شٹ ڈاؤن صبح 8 بجے سے شام 6:30 بجے تک مختلف اوقات میں کیا جائے گا تاکہ ضروری مرمتی اور دیکھ بھال کے کام مکمل کیے جا سکیں۔
جاری شیڈول کے مطابق 19ویں اسٹریٹ بخاری آر ایم یو، اچانک ہوٹل، علی دولت، عمار بخاری اور ایسوسی ایٹڈ گلاس کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ اسی طرح سی بی آر انکم ٹیکس بلڈنگ، چمبیلی آر ایم یو، کورٹ روڈ آر ایم یو اور دہلی مرچنٹائل چیس کے اطراف بھی وقفے وقفے سے بجلی بند رہے گی۔
مزید برآں ایسٹرن ایکسپورٹ، فش مل سب اسٹیشن (پیرا ماؤنٹ)، فرینڈز، گنھور خان گبول، گولڈن ہارویسٹ اور ہاری مسجد آر ایم یو کے علاقوں میں بھی شٹ ڈاؤن نافذ رہے گا۔ عرفان ایسوسی ایٹس، کھرکھیرہ آر ایم یو، لانڈھی بی، ملیر پولٹری فارم اور ماریا ہومز (سابقہ صائمہ ایونیو) بھی اس متاثرہ فہرست میں شامل ہیں۔
اسی طرح میکسمس، ایم ایف ایم وائی، ایم جی انڈسٹریز آر ایم یو، مڈ پوائنٹ، مکا چوک، مشتاق-1، نیٹ فائبر II، نوبل پوائنٹ اور نوبل پوائنٹ + کیپ کے علاقوں میں بھی بجلی کی عارضی بندش رہے گی۔

اس کے علاوہ نورانی کباب، پی ایچ اے، پیلس تھیٹر، پیر محفوظ آر ایم یو، پینٹیئم-4، قائدآباد شاپنگ، رنگین سنیما، رہبر انڈسٹری، سینیٹری شاپ، شیز ریزیڈنسی، شاما سینٹر، شانتی نگر، واشی کنٹری پارک، یحییٰ انٹرپرائز اور ذوالفقار کمرشل ایس/ایس-03 بھی اس شیڈول کا حصہ ہیں۔
کے الیکٹرک کے مطابق یہ شٹ ڈاؤن نظام کی بہتری اور مرمتی کام کے لیے ضروری ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیشگی انتظامات کر لیں تاکہ بجلی کی بندش کے دوران کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








