کراچی: سپریم کورٹ نے سندھی مسلم سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کے معاملے پر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیاہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھی مسلم سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ نے دوران سماعت کہا کہ سندھی مسلم سوسائٹی میں چائنہ کٹنگ کر دی گئی، پوری شاہراہ کشمیر پر ہی چائنہ کٹنگ کر دیں،چیف سیکریٹری صاحب، ڈی جی ایس بی سی اے کو آج ہی ہٹائیں،۔
مزید پڑھیں: حکام ایک ہفتے کے اندر ریلوے کی زمین سے قبضے ہٹائیں۔ سپریم کورٹ کی ہدایت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








