سپریم کورٹ کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

Supreme court orders removal of Sindh Building Control Authority

کراچی: سپریم کورٹ نے سندھی مسلم سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کے معاملے پر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیاہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھی مسلم سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے دوران سماعت کہا کہ سندھی مسلم سوسائٹی میں چائنہ کٹنگ کر دی گئی، پوری شاہراہ کشمیر پر ہی چائنہ کٹنگ کر دیں،چیف سیکریٹری صاحب، ڈی جی ایس بی سی اے کو آج ہی ہٹائیں،۔

مزید پڑھیں: حکام ایک ہفتے کے اندر ریلوے کی زمین سے قبضے ہٹائیں۔ سپریم کورٹ کی ہدایت

بورڈ آف ریونیو نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ یہ زمین سندھی مسلم سوسائٹی نے دیگر لوگوں کو الاٹ کی۔ جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزار احمد نے کہا کہ اگر کوئی شاہراہ فیصل الاٹ کر دے تو کیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سب کچھ الاٹمنٹ کرنے کا لیٹر جاری ہو جاتا ہے، سندھی مسلم سوسائٹی میں نالے کی زمین پر کیسے عمارت بن گئی۔

Related Posts