بیرون ملک جانے والوں کیلئے اہم خبر! ای پروٹیکٹر لازمی ہے یا نہیں؟ سرکاری وضاحت آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

جعل سازوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر آن لائن پروٹیکٹر (ای-پروٹیکٹر) سرٹیفکیٹ کے بارے میں غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں جن کی درست وضاحت عوامی آگاہی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق اس معاملے میں پھیلنے والی افواہیں حقائق سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

بیرونِ ملک روزگار کے لیے آن لائن پروٹیکٹر کو کوئی لازمی شرط قرار نہیں دیا گیا بلکہ یہ صرف ایک سہولت ہے جس کا مقصد شہریوں کو گھر بیٹھے اپنا پروٹیکٹر کا عمل مکمل کرنے میں آسانی فراہم کرنا اور غیر ضروری مشکلات سے بچانا ہے۔

May be an image of text

جو افراد اس آن لائن سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں انہیں ای میل کے ذریعے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔یہ دستاویز صرف ان صارفین کیلئے ہوتی ہے جو ای-پروٹیکٹر کے ذریعے درخواست مکمل کرتے ہیں۔

یہ سرٹیفکیٹ بنیادی طور پر اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ پروٹیکٹر کا عمل آن لائن مکمل کیا گیا ہے چونکہ ایسے افراد کے پاسپورٹ پر باقاعدہ مہر یا اسٹیکر موجود نہیں ہوتا اس لیے یہ دستاویز ایئرپورٹ پر بطور ثبوت دکھائی جاتی ہے۔

اس کے برعکس جو شہری براہِ راست پروٹیکٹر آفس جا کر کارروائی مکمل کرتے ہیں ان کے پاسپورٹ پر باقاعدہ اسٹیکر یا مہر ثبت کر دی جاتی ہے۔ ایئرپورٹ پر اسی مہر کو ہی اصل تصدیق کے طور پر چیک کیا جاتا ہے اس لیے ان افراد کو آن لائن سرٹیفکیٹ کی کسی صورت ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

Related Posts