آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسکول جانے والے بچوں کی موجیں لگ گئیں، گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز رواں ماہ ہوگا۔ تاریخ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شدید گرمی کے پیش نظر بچوں کو 3 ماہ کی چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کے فیصلے کے تحت چھٹیوں کا آغاز 22مئی سے ہوگا۔ صوبے میں گرمیوں کی چھٹیاں 23اگست تک جاری رہیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر قیادت پنجاب کابینہ نے گرمیوں کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد 24 اگست سے پنجاب بھر کے اسکولوں میں درس و تدریس کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت نے اپنے مؤقف کا اظہار کیا تھا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، چھٹیوں سے متعلق 3 سے 4 تجاویز پر غور جاری ہے۔
رانا سکندر حیات نے مئی کے آغاز میں سامنے آنے والے بیان میں مزید بتایا کہ اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ اپریل میں بھی صوبائی وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 2026 کے حوالے سے اہم تفصیلات شیئر کی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








