کراچی: عید سے قبل گلستانِ جوہر سے 25 قیمتی بکرے چوری

تازہ ترین

تازہ ترین

بکرے چوری
(فوٹو: آن لائن)

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی مین عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل بڑی واردات ہوئی ہے، گلستانِ جوہر سے 25 قیمتی بکرے چوری ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گلستانِ جوہر کے بلاک 8 اے میں پیش آیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لائیو اسٹاک کے مالک کو 25بکروں سے محروم کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق یہ واردات موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کی۔ ملزمان موٹر سائیکل اور کار میں آئے اور موقع پا کر پلاٹ پر بندھے ہوئے قیمتی بکروں کو گاڑی میں منتقل کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے نتیجے میں متاثرہ مالک نے واقعے کی ایف آئی آر ملیر کینٹ تھانے میں درج کروا دی ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ چوری کیے گئے بکروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد تھی، جنہیں عیدالاضحیٰ پر فروخت کرنا تھا، واردات کے نتیجے میں بکرا مالک کو شدید مالی نقصان ہوا ہے

گلستانِ جوہر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے اقدامات تیز کردئیے گئے۔

Related Posts