کل کیا لانچ ہونے والا ہے؟ ہنڈائی موٹرز کی نئی گاڑی نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک نئی ہلچل پیدا ہونے جا رہی ہے کیونکہ ہنڈائی نشاط موٹرز نے اپنی نئی گاڑی متعارف کروانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کمپنی کل یعنی12 مئی2026 کو پاکستان میں ایلانٹرا 1.6 اسپیشل ایڈیشن Hyundai Elantra سے باضابطہ پردہ اٹھائے گی۔ حال ہی میں ہنڈائی نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک مختصر ٹیزر جاری کیا جس کے بعد گاڑیوں کے شوقین افراد میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس نئے ماڈل کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں تاہم سوشل میڈیا مہم میں دیے گئے اشارے کئی نئی خصوصیات کی طرف توجہ دلا رہے ہیں۔ ہنڈائی نے ایک انٹرایکٹو پوسٹ کے ذریعے صارفین سے آنے والے فیچرز کا اندازہ لگانے کو کہا جس میں چار نمایاں اپ گریڈز کو خاص طور پر دکھایا گیا۔

پروموشنل تصویر میں Push Start بٹن، 8-Way Powered Seats کے ساتھ Lumbar Support، Cruise Control اور Multiple Drive Modes جیسے جدید فیچرز شامل تھے۔ اسی لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسپیشل ایڈیشن میں ان میں سے متعدد پریمیم سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ گاڑی کو پہلے سے زیادہ جدید اور آرام دہ بنایا جا سکے۔

اس وقت مارکیٹ میں موجود اسٹینڈرڈ Elantra 1.6 میں یہ خصوصی اپ گریڈز شامل نہیں ہیں۔ ہنڈائی کا کہنا ہے کہ نیا ویریئنٹ صارفین کو بہتر ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرے گا تاہم کمپنی نے فی الحال قیمت یا ایکسٹیریئر اور انٹیریئر میں ممکنہ تبدیلیوں کی تفصیلات خفیہ رکھی ہیں۔

تمام معلومات کل 12 مئی کو باضابطہ لانچ تقریب کے دوران سامنے آئیں گی جہاں کمپنی گاڑی کی مکمل اسپیسفکیشن، دستیاب فیچرز، قیمت اور بکنگ سے متعلق تفصیلات جاری کرے گی۔ تب تک آٹو مارکیٹ میں اسی بات پر چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ Hyundai Elantra 1.6 Special Edition آخر کیا نیا لے کر آرہی ہے۔

Related Posts