حکومت نے 9 ماہ میں کتنا قرض لیا؟ ہوش اڑا دینے والے اعدادوشمار سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

قرض
(فوٹو: آن لائن / اے آئی)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جتنا قرض لیا، اس کے ہوش اڑا دینے والے اعدادوشمار سامنے آگئے ہیں۔ حکومت نے صرف بیرونِ ملک سے 6 ارب 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کا نیا قرض حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے موجودہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 6ارب 59کروڑ ڈالرز کا نیا قرضہ لیا۔ پاکستان کو جولائی سے مارچ کے دوران 1 ہزار 828 ارب روپے کے مساوی ملنے والا نیا قرض گزشتہ سال کی اسی مدت سے 332 ارب روپے زائد رہا۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کو  آئی ایم ایف سے ملنے والے 3  ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے نئے ڈیپازٹس اس کے علاوہ ہیں، سعودی عرب نے بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالرکے نئے ڈیپازٹس دے دئیے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 254 ارب روپے کی ادھار تیل کی سہولت بھی فراہم کی۔

مجموعی طور پر پاکستان کو 9 ماہ کے دوران 28 ارب روپے سے زیادہ کی گرانٹ ملی، اس عرصے کے دوران نان پراجیکٹ ایڈ کی مد میں 1 ہزار 156 ارب روپے حاصل کیے گئے۔ مختلف منصوبوں کیلئے 699 ارب روپے سے زائد قرضہ بھی وصول کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 5.37 ارب ڈالر حاصل کیے تھے۔

Related Posts