پاکستانی غلام ہیں، ان پر حج فرض نہیں، کر بھی لیں تو کوئی فائدہ نہیں، عالم دین کا متنازع فتویٰ سامنے آگیا، دیکھئے ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

مولوی جمیل اظہر وتھرا
مولوی جمیل اظہر وتھرا، فائل فوٹو

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے عالمِ دین مولانا جمیل اظہر وتھرا کے ایک متنازع بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلمانوں پر حج فرض نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری مذہبی امور مولانا جمیل اظہر وتھرا نے موقف اختیار کیا کہ “غلام پر حج فرض نہیں بلکہ آزاد انسان پر فرض ہوتا ہے، جبکہ پاکستانی قوم غلامی کی زندگی گزار رہی ہے، اس لیے پاکستانیوں پر حج فرض نہیں۔”

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم غلام نہیں ہیں تو وزیراعظم نے یہ کیوں کہا کہ ٹرمپ نے اجازت دی تو ہم نے اسلام آباد کھول دیا ہے۔

مولانا جمیل اظہر وتھرا نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اگر کوئی پاکستانی حج کر بھی لے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ غلام پر حج جائز نہیں ہوتا۔ ہم آج اتنے غلام ہیں جتنے برصغیر پاک و ہند کے دور میں بھی نہیں تھے۔

یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے مذہبی معاملات کو سیاسی بیانیے کے ساتھ جوڑنے پر تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ متعدد افراد نے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا جمیل اظہر وتھرا اس سے قبل بھی مختلف متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں۔ ماضی میں انہوں نے عمران خان کا ساتھ دینے کو “جہاد” قرار دیا تھا۔

Related Posts