اٹک میں خود کش بمبار کو روکنے پر دھماکہ، بہادر شہری لیاقت شہید، شہر تباہی سے بچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کوہاٹ
(فوٹو: آن لائن)

اٹک کے قریب خودکش بمبار کو روکنے پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں بمبار کو روکنے والے بہادر شہری لیاقت نے جامِ شہادت نوش کرلیا، جبکہ شہر بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت نے شہید شہری کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  بہادر شہری نے اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ کوہاٹ کے نواحی علاقے جنڈ کے گاؤں منکور میں پیش آیا جہاں ایک مشتبہ شخص کھیتوں کے راستے آگے جارہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مقامی رہائشی اور پاکستان ریلویز کے ریٹائرڈ ملازم لیاقت نے مشتبہ شخص کو روک کر اس کی شناخت پوچھی جس پر مبینہ خودکش بمبار نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ زور دار دھماکے کے نتیجے میں بہادر شہری لیاقت بھی موقعے پر شہید ہوگئے۔

خود کش حملے سے حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔ شہید لیاقت کی بہادری نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ دہشت گرد مبینہ طور پر قریبی چیک پوسٹ پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ ذرائع کے مطابق خوارج دہشت گرد افغان طالبان کی سرپرستی میں شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Related Posts