وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 27-2026 کے پہلے 9 ماہ میں عوام سے وصول لیوی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی ہیں۔
قومی اسمبلی کے سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق 9 ماہ میں پیٹرولیم صارفین نے لیوی کی مد میں 12 کھرب 5 ارب 18کروڑ روپے کی ادائیگی کی۔ مارچ کے دوران صارفین نے 1 کھرب 37 ارب پیٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت کو ادا کیے۔
رواں مالی سال کے دوران صرف فروری میں ہی حکومت کو ادا کی گئی پیٹرولیم لیوی 1 کھرب 20 ارب روپے رہی جبکہ جنوری میں صارفین نے 1 کھرب 24 ارب روپے لیوی کی مد میں ادا کیے، اسی طرح جولائی میں 1 کھرب 45ارب کی ادائیگی کی گئی۔
اگست کے دوران عوام نے حکومت کو لیوی کی مد میں 1 کھرب 15 ارب روپے ادا کیے، ستمبر میں یہ ادائیگی 1 کھرب 11 ارب، اکتوبر میں1 کھرب 45 ارب، نومبر میں 1کھرب 51 ارب جبکہ دسمبر میں 1 کھرب 57 ارب روپے ہوئی۔
دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم صارفین سے کلائمیٹ لیوی کی مد میں 35ارب روپے کی وصولیاں کیں جبکہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 51 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








