متحدہ عرب امارات کا ایران پر خفیہ حملہ، آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی تھی۔وال اسٹریٹ جرنل

تازہ ترین

تازہ ترین

وال اسٹریٹ جرنل
(فوٹو: آن لائن)

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے امریکا اسرائیل حملوں کے دوران ایران پر خفیہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی تھی۔ حملہ لاوان جزیرے پر کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وال اسٹریٹ جنرل کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اپریل کے اوائل میں یو اے ای کے حملے سے آئل ریفائنری میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور ریفائنری عارضی طور پر بند کرنی پڑ گئی، اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرنے ہی والے تھے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے دعوے کے مطابق امریکا نے خاموشی سے اسرائیل کی اور اپنی جنگ میں یو اے ای کی شمولیت اور ایران کی تباہی کا خیرمقدم کیا۔ ایران نے حملوں کے جواب میں کارروائی کی اور یو اے ای کے علاوہ کویت پر بھی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں سے تباہی پھیلائی۔

دعوے کے مطابق ایران نے امریکا و اسرائیل جنگ کے دوران جن ممالک پر حملے کیے، ان میں یو اے ای پر کیے گئے 2800 حملوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو اسرائیل سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ حملوں کے نتیجے میں یو اے ای کی معیشت نمایاں طور پر متاثر ہوئی اور کثیر جہتی شعبہ جات کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق حملوں کے نتیجے میں یو اے ای میں ملازمین کی برطرفیاں اور جبری رخصتیاں بڑھ گئیں جبکہ ملک کی سکیورٹی حکمتِ عملی میں بھی بنیادی تبدیلی دیکھی گئی۔ واضح رہے کہ تاحال ایران، یو اے ای اور امریکا  میں سے کسی بھی ملک نے ایران پر کیے گئے یو اے ای حملے کا کھل کر اعتراف نہیں کیا۔

Related Posts