نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی پر سی بی ایس رپورٹ: پاکستان کا سخت ردِعمل

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: فائل)

پاکستان نے نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق سی بی ایس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اس پر سخت ردِ عمل دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کی رپورٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے “گمراہ کن اور سنسنی خیز” قرار دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیے گھڑے جارہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اس قسم کی قیاس آرائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کیلئے گھڑی جارہی ہیں۔  پاکستان نے خطے میں جاری کشیدگی کے دوران ہمیشہ غیر جانبدار، تعمیری اور ذمہ دار سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان رٓکشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سی بی ایس رپورٹ کے دعوے قیاس آرائیوں پر مبنی اور حقائق سے متصادم ہیں، ایرانی اور امریکی طیارے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوران سفارتی عملے، سیکورٹی ٹیموں اور انتظامی عملے کی آمدورفت کیلئے پاکستان پہنچے تھے۔

بیان کے مطابق کچھ طیارے اور معاون عملہ آئندہ کے مذاکراتی ادوار کی توقع میں عارضی طور پر پاکستان میں رکا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر بھی موجودہ لاجسٹک اور انتظامی انتظامات کے تحت ہی سہولت فراہم کی گئی تھی۔طیاروں کا کسی فوجی ہنگامی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔

Related Posts