سونا خریدنا خواب بن گیا؟ چاندی کی قیمت بھی آسمان پر! جانیں فی تولہ تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعظ فی تولہ سونا 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے ہو گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا جسکے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 515 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 222 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 36 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ سامنے آیا ہے۔ 24 قیراط چاندی فی تولہ 395 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8 ہزار 908 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 339 روپے اضافے کے ساتھ 7 ہزار 637 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جہاں بین الاقوامی سطح پر سونا 41 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 701 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی قیمت 3.95 ڈالر اضافے کے بعد 84.24 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی دلچسپی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

Related Posts