کراچی کے علاقے گارڈن کے قریب لاکھانی فرنیچر مارکیٹ کی بیسمنٹ میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔آگ سے اٹھنے والے دھویں اور سانس لینے میں دشواری کے باعث 2افرد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گارڈن میں آتشزدگی کا یہ واقعہ انکل سریا ہسپتال کے قریب مارکیٹ کی بیسمنٹ میں پیش آیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اہلکار اور ریسکیو ورکرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
کراچی گارڈن انکل سریا کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ کی شدت میں اضافہ مزید فائر بریگیڈ طلب#Karachi pic.twitter.com/YmxsKDKdiE
— Samar Abbas (@Samarjournalist) May 12, 2026
آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔ مارکیٹ کی بیسمنٹ میں دھواں بھرنے سے 2 افراد کی حالت خراب ہوگئی، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی جائے گی۔ مارکیٹ کی بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات سمیت دیگر عوامل پر تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








